16 جون، 2018، 7:35 PM

امریکی صدر نے مہاجرین کے 2 ہزار بچوں کو والدین سے جدا کردیا

امریکی صدر نے مہاجرین کے 2 ہزار بچوں کو والدین سے جدا کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر قانونی مہاجرین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ہزار بچوں کو ان کے والدین سے جدا کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر قانونی مہاجرین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ہزار بچوں کو ان کے والدین سے جدا کردیا ہے۔ امریکی حکومت نے میکسیکو سے امریکہ آنے والے غیر قانونی مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن کو شدید کردیا ہے اور سرحد عبور کرنے کے دوران گرفتار ہونے والے تارکین وطن کو قید کر کے ان کے بچے ضبط کرلیے جاتے ہیں۔ مہاجر بچوں کو علیحدہ جیلوں میں رکھا جاتا ہے اور ایسی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ انہیں پنجروں میں رکھا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

امریکی محکمہ داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2018 سے مئی تک صرف 6 ہفتوں میں 1995 بچوں کو ان کے والدین سے علیحدہ کیا جا چکا ہے۔ اقوام متحدہ نے امریکہ سے فوری طور پر بچوں کی والدین سے علیحدگی کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

News ID 1881459

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha